اردو میں تقاریر نہ کرنے پر وزیراعظم اور ملیحہ لودھی کیخلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست دائر
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اردو زبان میں تقاریر نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے، درخواست میں اقوام متحدہ کی سفیر ملیحہ لودھی کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ راولپنڈی کے شہری میاں زاہد غنی کی درخواست میں جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم اور سفیر ملیحہ لودھی نے قومی زبان اردو کے بجائے انگریزی میں خطاب کرکے عدالت عظمیٰ کے 8ستمبر 2015ء کے فیصلے اور آئین کے آرٹیکل251 کی خلاف ورزی کی ہے لہذا ان کے خلاف عدالت عظمیٰ توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔