• news

حلیم عادل تحریک انصاف میں شامل پنجاب کے جنگلات سرکاری سرپرستی میں کاٹے جارہے ہیں:عمران

اسلام آباد/ کراچی (ایجنسیاں) سابق مشیر سندھ حلیم عادل شیخ نے عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں حلیم عادل نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے ہم آزاد کروائینگے۔ ادھر عمران خان نے پنجاب میں جنگلات کے مسلسل کٹائو پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی شخصیات بشمول صوبائی ڈپٹی سپیکر کے جنگلات کی اراضی پر قبضے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے برعکس خیبر پی کے میں حکومت آئندہ نسلوں کو موسمیاتی تغیرات کے مہلک اثرات سے محفوظ بنانے کیلئے انتہائی متحرک انداز میں کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشاء پروٹکٹیڈ ایریاز پارٹنرشپ میں خیبر پی کے کی شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کیا۔ عمران نے کہا کہ ایک ارب درخت اگانے کا عہد کیا ہے۔ اب تک تقریباً گیارہ کروڑ درخت لگائے جا چکے ہیں، جبکہ آئندہ تین ماہ میں پچیس کروڑ درخت لگائیں گے۔ تحریک انصاف کی صوبے میں حکومت سے قبل بیس ارب سالانہ مالیت کی لکڑی چوری کی جاتی تھی جس کا فوری طور پر تدارک کیا جا چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن