• news

دو سوتنوں میں جائیداد کی تقسیم، 55 برس بعد سپریم کورٹ سے مختصر فیصلہ جاری

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے 55 سال بعد دو سوتنوں کے درمیان جائیداد کی تقسیم کا معاملہ حل کرنے بارے مختصر فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ولایت شاہ مرحوم کی دونوں بیویوں کی اولاد میں ترکہ وراثتی قوانین کی روشنی میں تقسیم کیا جائے۔ جسٹس اعجاز افضل خان نے کہا ہے کہ والدین اپنی اولاد کو اراضی تحفہ میں تو دے سکتے ہیں فروخت نہیں کر سکتے قانون وراثت میں صرف لڑکوں کا ہی نہیں لڑکیوں کا بھی حصہ واضح کیا گیا ہے ہمارے معاشرے میں جائیداد بچانے کے لئے بیٹیوں کی شادی تک نہیں کی جاتی اور ان کے سروں پر چاندی اتر آتی ہے اور وہ دلہن بننے کی بجائے قبروں میں چلی جاتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن