• news

ایک سال قبل شام جانیوالی 3 لڑکیوں کا رابطہ منقطع، مارے جانے کا امکان

لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ سے فرار ہو کر شام جانیوالی 3 لڑکیوں کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ تینوں مر چکی ہیں۔ 16 سالہ شمیمہ بیگم، 17 سالہ کادیزا سلطانہ، 16 سالہ عامر عباسی فروری 2015ء میں فرار ہوئی تھیں وہ بیتھنل گرین اکیڈی میں پڑھتی تھیں جو دسمبر 2014ء میں شام جانیوالے ایک دوسرے سکول دوست کو جوائن کرنے کیلئے فرار ہوئی تھیں۔ تینوں کی شام میں شادیاں ہوئیں ان کے خاندانوں کا کہنا ہے ان میں سے 2 کو طلاق بھی ہو چکی تھی۔ ان کے گھر والوں کے ان سے رابطے منقطع ہو جانے کے تناظر میں امکان ہے تینوں مر چکی ہیں۔ لڑکیوں کا آخری رابطہ دسمبر میں ہوا۔ لڑکیوں نے اپنے آخری پیغام میں کہا قریبی علاقوں میں بھی بمباری ہو رہی ہے اور رابطے منقطع ہو سکتے ہیں تینوں امہ میں تھیں جو ان دنوں امریکی اتحادیوں کی بمباری کا مرکز ہے۔

ای پیپر-دی نیشن