• news

قومی ایکشن پلان پر ملک بھر میں یکساں عملدرآمد نہیں ہو رہا: مولا بخش چانڈیو

کراچی (این این آئی) سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر ملک بھر میں یکساں عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے، سندھ میں الگ پنجاب میں ایکشن پلان الگ ہے۔سانحہ چارسدہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کی نااہلی ہے۔ ہم سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔ بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب کے لئے شو آف ہینڈ کا بل منظور کرانے کا مقصد دھاندلی نہیں ہے بلکہ انتخاب کے اگلے مرحلے کو شفاف بنانا ہے۔ ایم کیو ایم کے سوا اپوزیشن کی تما م جماعتوں نے اس کی حمایت کی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے کہی۔ انہوں نے کہا نظام کی بہتری کے لئے قانون سازی کرنا پڑتی ہے ۔ایم کیو ایم خود کہتی ہے مینڈیٹ چوری نہیں ہونا چاہئے، اب سب کچھ سامنے ہوگا کوئی چوری نہیں کرے گا ہم سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں لیکن چور مچائے شور والا کام نہیں چلے گا۔

ای پیپر-دی نیشن