• news

صومالیہ میں الشباب کا ریسٹورنٹ پر حملہ 2 کا ر بم دھماکے 8 افراد ہلاک

موغا دیشو (نوائے وقت رپورٹ+ رائٹرز) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو ہوٹل کے داخلی دروازے پر 2 کار بم دھماکے ہوئے۔5 حملہ آور اندر گھس گئے، 8افراد ہلاک متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین اور پولیس نے بتایالید و ساحل پر ایک معروف ریسٹورنٹ پر کار بم دھماکہ ہوا اور بعد میں زبردست فائرنگ بھی کی گئی۔ کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ دونوں دھماکے این گھنٹہ کے وقفہ سے ہوئے۔ القاعدہ سے وابستہ ’’الشباب‘‘ گروپ کے حملہ آور ہوٹل میں داخل ہوگئے ہیں۔ عینی شاہد نے بتایا دوسرے دھماکے کی آواز شہر کے وسط تک سنی گئی۔ یاد رہے ’’الشباب‘‘ ماضی میں ایسے حملے کرتی رہی ہے جس کے دوران ایسے ہوٹلوں اور ریسٹورننٹس کو نشانہ بنایا گیا جن میں حکومتی عہدیدار اور غیر ملکی قیام کرتے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن