اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے چار سدہ سانحہ کی مذمت
کویت سٹی (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) گلف یوتھ ونگ کے صدر راے احسان کھرل، مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کویت کے رہنماء سہیل انجم بٹ اور شریف حدیثوی گلگت بلتستانی نے چارسدہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت دوستی کی آڑ میں اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآیا ہے اور پاکستان میں دہشت گردی کی کمان کرکے معصوم شہریوں کا ہلاک کر رہا ہے۔ حکومت پاکستان بھارتی وزیر دفاع کے بیان کا نوٹس لے اور اسے عالمی سطح پر اٹھایاجائے۔ شہداء کے لئے دعامغفرت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔