یو ٹیوب مکمل کھولنے، گوگل کے ساتھ معاہدے کو منظر پر لانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) یو ٹیوب کے پاکستانی وژن کی بجائے مکمل یو ٹیوب کھولنے جبکہ حکومت پاکستان اور گوگل انتظامیہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کو منظر عام پر لانے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت معلومات تک رسائی کو محدود نہیں کیا جا سکتا۔ حکومتی مرضی کی معلومات تک رسائی آئین کے تحت دئیے گئے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔گوگل اور پاکستانی حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت یوٹیوب کا پاکستانی وژن متعارف کرا کے پاکستانی شہریوں اور طالبعلموں کو دنیا بھر کی معلومات تک رسائی سے روک دیا گیا ہے۔