• news

ایک سال میں خام تیل کی قیمت میں 20 ڈالر فی بیرل سے زیادہ کمی ہوئی

لاہور(کامرس رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں ایک سال کے دوران خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 20 ڈالر سے بھی زیادہ کی کمی ہوئی ،، لیکن حکومت نے پیٹرول صرف ایک روپے نوے پیسے سستا کیاجبکہ قیمت میں 35 روپے فی لیٹر سے بھی زیادہ، کمی ہونی چاہیے تھی ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی سالانہ کھپت تقریبا 26 ارب لیٹر ہے،، جو یومیہ 7 کروڑ 10 لاکھ لیٹر بنتی ہے،، اب اگر حکومت عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کا پورا ریلیف عوام کو دیتی تو سال کے دوران عوام کو مجموعی طور پر 884 ارب روپے کی بچت ہوتی۔ گزشتہ ڈیڑھ سال دوران پاکستان نے 89 لاکھ 81 ہزار 825 میٹرک ٹن خام تیل اور ایک کروڑ 76 لاکھ 56 ہزار 346 میٹرک ٹن پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیں۔ ان کی درآمد پر مجموعی طور پر 15 ارب 28 کروڑ 95 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے،جبکہ عالمی مارکیٹ میں اگر تیل اس تیزی سے سستا نہ ہوتا تو اس عرصے میں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر حکومت کے 20 ارب 36 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا زرمبادلہ خرچ ہونا تھا۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد دنیا بھر میں تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اسی تناسب سے کمی کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن