پنجاب پروانشل بنک ملتان، بہاولپور زونز کا اجلاس
لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک ملتان، بہاولپور زونز کا اجلاس زیر صدارت سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب بار حیات تارڑ منعقد ہا جس میں قرضہ جات کے اجراء وصولی بالخصوص پرانے اور رکے ہوئے قرضہ جات کی وصولی کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر سیکرٹری کوآپریٹوز کو بتایا گیا کہ بہاولپور زون یکم جولائی 2015ء تا 31 دسمبر 2015ء تک غیر فعال قرضہ جات کی مد میں 90.74 ملین روپے اور ملتان زون نے 60.21 ملین روپے کی وصولی کر چکا ہے اس موقع پر زونل ہیڈز بہاولپور، ملتان ڈسٹرکٹ آفیسرز کوآپریٹوز اور بینک منیجرز بھی موجود تھے سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کو ہدف کے مطابق مکمل کرنے کے حوالے سے صوبہ بھر کا دورہ کر رہے ہیں ۔