گنگا رام کیمسٹ ایسوسی ایشن کا ڈرگ انسپکٹر ز کیخلاف احتجاج ،میڈیکل سٹورز بند
لاہور (کامرس رپورٹر )گنگارام ہسپتال کمیسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز شعبہ صحت کے ڈرگ انسپکٹرز کے خلاف میڈیکل سٹور بند کرکے احتجاج کیا گیا اور احتجاج کئی گھنٹے تک جاری رہا گزشتہ روز ڈرگز انسپکٹرز کی ایک ٹیم نے گنگارام ہسپتال کے باہر واقع فارمیسی سیل کی تو گنگارام ہسپتال کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے تمام میڈیکل سٹور بند کردئے گئے اور کئی گھنٹے تک احتجاج کیا گیا اور کہا گیا کہ علاقہ ڈرگ انسپکٹر جمیل اور شوکت وہاب آئے روز میڈیکل سٹور ز پر چھاپے مارتے ہیں اور زبردستی چالان کردیتے ہیں اور فارمیسی سیل کردیتے ہیں اور ہزاروں روپے کی ادویات بھی اٹھا کر لے جاتے ہیں۔گنگارام کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرحمن نے کہاکہ ڈرگ انسپکٹر سراسر زیادتی کررہے ہیں ۔