• news

میاں نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردوں کو شکست دے کر رہیںگے : مہر شبیر، خواجہ سعد فرخ

لاہور (خصوصی رپورٹر) میاں نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کی قیادت میں دہشت گردوں کو شکست دے کر رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار یونین کونسل 218 اقبال ٹاؤن سے مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین مہر شبیر ہیرو، وائس چیئرمین، جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ن) لاہور خواجہ سعد فرخ نے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قرآن خوانی کی گئی۔ شہداء کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن