• news

بجٹ کی تیاری میں خواتین کو شامل نہ کرنا افسوسناک ہے: سیمینار

لاہور (لیڈی رپورٹر) بجٹ کی تیاری اور بجٹ کے اطلاق کے مراحل میں خواتین کو شامل نہ کرنا انتہائی افسوسناک ہے، ہوم نیٹ کی ایگزیکٹوڈائریکٹرام لیلیٰ اظہرنے ان خیالات کااظہارگزشتہ روزقومی و صوبائی بجٹ میں غیر رسمی شعبے سے تعلق رکھنے والے ورکرز کی بجٹ میں شمولیت اور خواتین کی معاشی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے سیمینار میں کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کی رہنمامہنازرفیع، ارکان پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل، ڈاکٹرنوشین حامد، رخسانہ کوکب، ادارہ استحکام شرکتی ترقی کے سربراہ سلمان عابد، ماہر معاشیات قیس اسلم،صوبائی نمائندہ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی مزمل کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندگان اور خواتین ہوم بیسڈ ورکرزبھی موجود تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن