مصطفی آباد میں گیس پریشر بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ
لاہور( کامرس رپورٹر)مصطفیٰ آباد کے علاقہ میں گیس پریشر کی کمی کے باعث علاقہ کی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ سے ایم پی اے ملک وحید نے دھرم پورہ کینال کی 6انچ مین لائن سے مصطفیٰ آباد کے علاقوں مقبول پارک، چو بچہ، رحمت کالونی کے لئے4انچ لائن منظور کروائی مگر ابھی تک اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔معززین علاقہ محمد عمر، عبدالرحمن ،محمد اکرم ، لبھا گجر ، منور ظریف اور عبداللہ نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔