• news

تعلیمی اداروں پر حملے افسوسناک ہیں: ادیب جاودانی

لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں پراس طرح کے حملے انتہائی افسوس ناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ دہشت گردی کے ہر صورت خاتمے کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ کیونکہ نیشنل ایکشن پلان پر عوام کا اعتماد باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد متزلزل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن