• news

اترپردیش: مسلمان کسان کو 8 سالہ بیٹے سمیت زندہ جلا دیا گیا

لکھنئو (نیوز ڈیسک) رات گئے بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بہڑائچ میں نامعلوم افراد نے جھونپڑی میں سوئے ہوئے مسلمان غریب کسان 30 سالہ محمد انور اور اسکے 8 سالہ بیٹے کلیم کو زندہ جلا ڈالا۔ ضلع کے ایس پی شالک رام ورما نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے جھونپڑی کو جمعہ کی رات آگ لگائی۔ جھونپڑی کے ساتھ محمد انور اور اسکا بیٹا بھی زندہ جل گئے۔ اس واقعہ کی خبر پھیلتے ہی ضلع بہڑائچ سمیت اترپردیش میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس سفاکانہ واردات کا شبہ انتہاپسند ہندو گروپوں پر کیا جا رہا ہے۔ باپ بیٹے کی سوختہ نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن