• news

ڈیووس :غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے بیان شرمین نے ڈیووس میں وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

ڈیووس (بی بی سی) آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی فلم ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے غیرت کے نام پر قتل کے مسئلے سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کرنے پر وزیرِ اعظم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ گذشتہ ہفتے ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ’اے گرل ان دا ریور‘ کو آسکر ایوارڈز کی حتمی نامزدگیوں کی فہرست میں شامل کر لیاگیا۔ جمعہکو سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں ایک تقریب کے دوران شرمین عبید چنائے نے وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں فقط آپکی جانب سے حال ہی میں دئیے جانے والے اس بیان پر آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جس میں آپ نے کہا تھا کہ آپ پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کیخلاف کام کریں گے‘ میرے لئے یہ اعزاز ہے میرے ایسے وزیراعظم ہیں جو اس مسئلے پر کا م کر رہے ہیں۔ خیال رہے وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’اس فلم کا موضوع بہت اہم ہے، حکومت کا عزم ہے کہ وہ غیرت کے نام پر قتل جیسے سنگین جرائم کے خاتمے کے لئے مو¿ثر قانون سازی کرے اور شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم اس ضمن میں بہت مددگار ہوگی۔‘ شرمین عبید نے 2012ءمیں اپنی فلم ’دی سیونگ فیس‘ کیلئے آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔ وہ اس سے پہلے ’پاکستانز طالبان جنریشن‘ اور ’عراق: دی لوسٹ جنریشن‘ جیسی عالمی شہرت یافتہ فلموں کی ہدایتکاری بھی کر چکی ہیں۔ شرمین عبید ان 11 خواتین ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے نان فکشن کے شعبے میں آسکر ایوارڈ حاصل کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن