• news

کینیڈین شہریت کیس: سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی درخواست پر عدالت نے سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جبکہ ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل کرکے گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا کے کینیڈا کی شہریت چھپانے اور دیگر الزامات میں ایف آئی کے کرائم سرکل کی درخواست پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کر دیئے ہیں۔ دوسری جانب بلنداختر رانا گرفتاری سے بچنے کیلئے رو پوش ہو گئے ہیں ، ایف آئی اے نے ان کی گرفتاری کے لئے ملک کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں تاہم آخری اطلاع تک ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ رپورٹ کے مطابق بلند اختر رانا کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن