• news

سنچورین ٹیسٹ:ہاشم آملہ‘کک کی سنچریاں‘جنوبی افریقہ کے 5وکٹوں پر 329رنز

سنچورین (سپورٹس ڈیسک )ہا شم آملہ ‘کک کی سنچریاں‘جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچکے پہلے دن کھیل کے اختتام پرپہلی اننگز میں5 وکٹوں کے نقصان پر 329رنز بنالئے ۔ پہلے تینوں میچوں کی نسبت چوتھے میچ میں میزبان ٹیم نے اچھی بلے بازی کا مظاہر ہ کیا۔پہلی وکٹ 35رنز پر گرنے کے بعد ہاشم آملہ اور سی کک نے ٹیم کو سنبھالا دیا ڈین ایلر 20رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ ہاشم آملہ 102اور سی کک 109رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔کپتان اے بی ڈویلیئرز صفر‘جے پی ڈومینی 16 رنز چلتے بنے۔بیوما32اورکوئنٹن ڈی کاک 25رنز بناکر کھیل رہے ہیں ۔معین علی نے دو جبکہ سٹورٹ براڈ‘کرس ووکیز اور بین سٹوک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

ای پیپر-دی نیشن