انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے کو دوسرا ون ڈے میچ بھی ہرادیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس ) انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے کو دوسرے میچ میں 69رنز سے شکست دے کر سیریز میں دوصفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ۔انگلینڈ لائنز نے 5وکٹوں پر 314رنز بنائے۔پاکستان اے ٹیم 44.1اوورز میں 245رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔