سکیورٹی خدشات :سابق ہاکی کپتان سلمان اکبر بھارت نہیں جاسکیں گے
لاہور(نمائندہ سپورٹس )قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سلمان اکبر بھارت میں ہونے والی انڈین ہاکی لیگ میں کمنٹری نہیں کر سکیں گے۔ سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت جانے سے روک دیا گیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان اکبر نے انڈین ہاکی لیگ میں کمنٹری کیلئے بھارت جانا تھا مگر عین وقت پر سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر روک دیا گیا کیونکہ بھارت میں اس وقت ہندو انتہاپسند وں کے مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز روئیے کے باعث ان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے اس لئے سلمان اکبر اب کمنٹری کیلئے نہیں جاسکیں گے۔