محمد عامر کی 100رنز کے عوض ایک وکٹ‘احمد شہزاد 33رنز بناسکے
لاہور(نمائندہ سپورٹس) نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی بلے بازوں اور بائولرز کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر رہی۔احمد شہزاد نے تین میچوں میں 28گیندوںکا سامنا کیا اور 33رنز بنائے۔ ان کا بہترین سکور سولہ رنز رہا۔عمر اکمل نے تین میچوںمیں 54گیندوں کا سامنا کیا اور 85رنز بنائے ۔بہترین سکور56رنز ناٹ آئوٹ رہا۔ محمد حفیظ نے تین میچوں میں 74گیندوں کا سامنا کیا اور 82رنز بنائے ۔ بہترین سکور اکسٹھ رنز رہا۔شعیب ملک نے تین میچوں میں 54گیندوںکا سامنا کیا اور 73رنز بنائے ۔ بہترین سکور54رنز رہا۔ سرفرازاحمد نے تین میچوںمیں 41گیندوں کاسامنا کیا اور44رنز بنائے ۔ بہترین سکور اکتالیس رنز رہا۔ شاہد آفرید ی نے تین میچوں میں 19گیندوںکا سامنا کیا اور 38رنز بنائے ۔ بہترین سکور 23رنز رہا۔ عماد وسیم نے تین میچوں میں 14گیندوں کاسامنا کیا اور 26رنز بنائے ۔ بہترین سکور اٹھارہ رنز رہا۔صہیب مقصود نے دو میچوں میں 25گیندوں پر 18رنز بنائے ۔ بائولرز میں وہاب ریاض نے تین میچوں میں 11اوورز میں 107رنز دیئے اور 5وکٹیں حاصل کیں ۔شاہد آفریدی نے تین میچوں میں 12اوورز میں 91رنز دیکر تین وکٹیں حاصل کیں۔عمرگل نے دو میچوں میں چھ اوورز میں 56رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کیں ۔عماد وسیم نے تین میچوں میں بارہ اوورز میں 92رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی ۔محمد عامر نے تین میچوں میں گیارہ اوورز میں 100رنز کے بدلے ایک وکٹ حاصل کی۔ شعیب ملک نے 2.4اوورز میں 29رنز دیئے مگر وکٹ حاصل نہ کرسکے ۔انور علی نے تین اوور میں 31رنز دیئے۔