• news
  • image

قومی اسمبلی میں خاطر خواہ قانون سازی‘ سینٹ میں کوئی بل منظوری کے مراحل طے نہ کر سکا

قومی اسمبلی کے بعد سینٹ کا اجلاس بھی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہو گیا ہے قومی اسمبلی نے دو متنازعہ بلوں سمیت 6بل منظور کرا لئے لیکن سینیٹ میں کوئی قانون سازی نہیں ہوئی چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے رواں سیشن کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف کے داخلے پر پابندی عائدکی تھی جو سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہونے کی وجہ سے ایک روزتک ہی رہی جو اب ختم ہو گئی ہے وزیر اعظم محمد نواز شریف حسب معمول اپنی مصروفیات کی وجہ سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں نہیں آئے جس کے باعث وہ تنقید کا نشانہ بنے رہے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی علالت ہو یا کوئی اور وجہ ہو وہ پیپلز پارٹی کے لئے’’تختہ مشق ‘‘ بنے رہتے ہیں قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ تو چوہدری نثار علی خان پر ویسے بھی ادھار کھائے رہتے ہیں انہوں نے چوہدری نثار علی خان سے وزارت داخلہ کا قلمدان واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے دوسری طرف سینیٹ میں فرحت اللہ بابر نے ممتاز عالم دین مولانا عبد العزیز کے خلاف درج 4مقدمات کا حوالہ دے کر چوہدری نثار علی خان کے بیان کو چیلنج کر دیا ہے اور کہا ہے ایوان کو گمراہ کیا گیا ہے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے اب اس معاملہ پر صورت حال اسی صورت میں واضح ہو گی جب چوہدری نثار علی خان ایوان میں آئیں گے ایسا دکھائی دیتا ہے پیپلز پارٹی کی قیادت اپنی ’’توپوں ‘‘ کا رخ چوہدری نثار علی خان کی طرف کرکے لڑائی کا رخ ذاتیات کی طرف لے جانا چاہتی ہے جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے سینیٹر بیرسٹر سیف اللہ نے چئیرمین سینیٹ کی توجہ ممتاز کشمیری لیڈر سید صلاح الدین کی مظفر آباد میں ہونے والی پریس کانفرنس کی طرف مبذول کرائی جس پر چیئرمین بھی چونک گئے انہوں نے وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمنٰ سے سید صلاح الدین کی پریس کانفرنس کے بارے میں استفسار کیا لیکن انہوں نے بھی اس سے لاعلمی کا اظلہار کر کے جان چھڑا لی ۔ سینیٹ میں جہاں مختلف اطراف سے نیشنل ایکشن پلان پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں اب تو جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر عطاء الرحمنٰ بھی نیشنل ایکشن پلان کے خلاف لٹھ لے کر نکل آئے اور نیشنل ایکشن پلان کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔سینیٹر کرنل(ر) طاہر حسین مشہدی نے کہاکہ دنیا بھر میں پٹرول کی قیمتیں کم ہوگئیں مگر کراچی میں بجلی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں اس کے برعکس پورے پاکستان میں بجلی کی قیمتیں تین روپے کم کی گئی ہیں کراچی کے عوام کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے سینیٹر بیرسٹر سیف نے کہاکہ انتہا پسند حلقوں نے پولیو مہم کے خلاف ایک مہم شروع کی ہے اور عوام میں یہ تاثر پھیلاتے ہیں کہ پولیو کے قطروں سے مسلمان بچوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں سینیٹر مولانا عطاالرحمن نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے بعض حصوں پر ہمیں تحفظات ہیں پنجاب میں شیڈول فور کے تحت علماء کرام کو تنگ کیا جارہا ہے نیشنل ایکشن پلان علماء کرام اور مدارس کے خلاف بنایا گیا ہے کیا تمام تر دہشت گردی مدارس میںہورہی ہے اگر یہ ٹھیک ہے تو ان مدارس کو بے نقاب کیا جائے گا جن کے ہاتھ میں کلاشنکوف ہے وہ طالبان نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں سینٹر سراج الحق نے مطالبہ کیاکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف ملک کو درپیش مسائل کے بارے میں اے پی سی بلائیں لال مسجد کے بارے میں میڈیا میں یہ بات پھیلائی گئی کہ آپریشن میں 600بچیاں شہید ہوئی ہیں میں نے بہت کوشش کی مگر یہ اطلاع درست ثابت نہ ہوسکی انہوں نے کہاکہ سوات میں ایک بچی کو کوڑے مارنے کی ویڈیو بھی جعلی ثابت ہوگئی ہے اس سلسلے میں تحقیقات ضروری ہے اور ایک ایسی انکوائری کمیٹی بنانے کی ضرورت ہے ۔ جمعہ کو مجالس قائمہ کے اجلاس طلب کرنے کا اختیار براہ راست مجالس قائمہ کے چیئرمینوں کو دینے کی ترمیم کو ایوان بالا میں اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ہے ۔سینٹ میں کوئی چیئرمین مجلس قائمہ اب اپنی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے متعلقہ وفاقی وزیر سے مشاورت کا پابند نہیں رہے گا۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینیٹر نزہت صادق نے ایوان بالا کے قواعد و ضوابط میں ترامیم پیش کیں چیئرمین مجلس قائمہ کا اجلاس طلب کرنے کے بعد اس کا نوٹس متعلقہ وزارت کو بھیج سکے گا مجلس قائمہ کے چیئرمین کے انتخاب کی صورت میں مجلس قائمہ کا اجلاس طلب کرنے کی اجازت چیئرمین سینٹ دے گا اور چیئرمین سینٹ اس ضمن میں سیکرٹری سینٹ کو ہدایات جاری کریں گے۔سینیٹ سے ایم کیو ایم کا ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کراچی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے اورمتحدہ کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف واک آئوٹ کر دیا ‘ جس کے بعد سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا ایم کیو ایم کے سینیٹرز کو منا کر ایوان میں لائے۔ دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں پہلے تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 110 ڈالر فی بیرل تھی جو کم ہو کر 26ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو دیا گیا مگر پاکستان میں یہ فائدہ عوام کو دینے کی بجائے حکومت اپنے خزانے میں ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں دو روپے سے زائد فی یونٹ کمی کی گئی مگر کراچی میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی بجائے 57 پیسے بڑھا دی گئی‘ سینیٹ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 2015 میں سرکار ی حج سکیم کے تحت 73406حجاج کیلئے رہائش اور دیگر سرگرمیوں کیلئے کرائے پر لی گئی، عمارت اور دفاتر کیلئے کل 16کروڑ88لاکھ،81ہزارسعودی ریال کرایہ ادا کیا گیا، ملک میں اس وقت مختلف ذرائع سے بجلی کی پیداوار 9950میگاواٹ جبکہ طلب 13000میگاواٹ ہے، وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی زاہد حامد، وزیرہائوسنگ اکرم درانی ، وزیر مملکت برائے بجلی و پانی عابد شیر علی اور وزیرمملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب کے ایوان بالا میں اراکین سینیٹ کے سوالات کا جواب دینے کے لئے موجود رہے وزیرمملکت برائے کیڈڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سٹیزن کلب کا3ارب سے زائد کا نیا پی سی ون مکمل ہوگیا ہے اور اس سال منصوبہ مکمل کرلیا جائے گا،پمز میںایک ہفتہ میں4000ٹراما کے کیسز آئے ہیں،پمز ہسپتال میں انتظامیہ کی مشاورت سے نیاٹراما سینٹر تعمیر کیا جائیگا ۔مولانا عطاء الرحمن نے کہانیشنل ایکشن پلان کے بعض حصوں پر ہمیں تحفظات ہیں پنجاب میں شیڈول فور کے تحت علماء کرام کو تنگ کیا جارہا ہے ،پورے ملک میں دہشت گرد گھوم رہے ہیں مگر کراچی کے شریف شہریوں کو تنگ کیا جا رہا ہے، نواز شریف ملک کو درپیش مسائل کے بارے میں اے پی سی بلائیں ،میڈیا پر بے بنیاد پراپیگنڈے کے ذریعے اسلام کو بدنام کیا گیا ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن