امریکہ : شدید برفانی طوفان‘ پانچ افراد ہلاک‘ پانچ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ‘ چھ ہزار سے زائد فلائٹس منسوخ کر دی گئیں
واشنگٹن(نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی+آئی این پی)امریکہ کی مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی زد میں ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق خراب موسم کے باعث مختلف حادثات میں5افراد ہلاک ہو گئے جبکہ6ہزار سے زائد فلائٹس منسوخ کر دی گئیں۔ فلوریڈا میں شدید برفباری کے باعث ایمر جنسی نافذ کر دی گئی، واشنگٹن سمیت کئی ریاستوں میں سکول بند کر دیئے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ شہری سفر سے گرےز کرےں۔رےلوے اور بس سروس کو بھی پےر کی صبح تک بند کر دےا گےا ہے ،واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ مےٹرو سروس کو 40 سال بعد بند کےا گےا ہے۔ حکام نے برفانی طوفان کے خطرے کے پیش نظر 5ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔برفانی طوفان سے قبل ضروری سامان کی خریداری کے لئے شہری دکانوں کا رخاور اشیاءخوردو نوش ذخیرہ کر رہے ہیں۔ واشنگٹن ٹرانزٹ میٹرو پولیٹن اتھارٹی نے جمعہ کی شام سے اتوار تک سب وے سسٹم آپریشنز معطل کرنے کا اعلان کیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق واشنگٹن اور بحرِ اوقیانوس کی ساحلی ریاستوں میں ’مفلوج کر دینے کی صلاحیت رکھنے والے‘ برفانی طوفان میں ریکارڈ برف پڑنے کا امکان ہے۔ بعض علاقوں میں چند گھنٹے کے دوران تقریباً دو فٹ تک برف پڑے گی اور اس کا سب سے زیادہ اثر ریاست واشنگٹن پر ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے دوران بجلی کی فراہمی متاثر ہوسکتی ہے اور عین ممکن ہے کہ ٹرین اور فضائی سفر بھی کچھ وقت کے لئے روکنا پڑے۔حکام نے لوگوں کو گھروں مےں رہنے کی ہداےات جاری کر دی ہےں۔
امریکہ /برفباری