تیونس: احتجاجی مظاہرے جاری، تاریخ میں پہلی مرتبہ کرفیو نافذ
تیونس سٹی(این این آئی)تیونس میں حکومت نے بدتر معاشی حالات اور بے روزگاری کے خلاف گذشتہ چار روز سے جاری عوامی احتجاجی مظاہروں کے بعد ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا ۔تیونس کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرکاری اور نجی املاک کو درپیش خطرے کے پیش نظر رات آٹھ بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔تیونس میں بدتر معاشی حالات کے خلاف گذشتہ چار روز سے مظاہرے جاری ہیں۔بیروزگاری کیخلاف ہزاروں نوجوانوں نے ریلیاں نکالیں۔