جنگی جرائم کی تحقیقات میں غیر ملکی ججوں، وکلاء کی ضرورت نہیں: سری لنکن صدر
لندن (بی بی سی) سری لنکا کے صدر کا کہنا ہے کہ مبینہ جنگی جرائم کے الزامات کی تفتیش میں بیرونی ججوں اور وکلا کو شامل نہیں کیا جانا چاہیے۔ بی بی سی کے ساتھ ایک خاص انٹرویو میں صدر میتھری کہا کہ ملک میں ایسے ماہرین کی باہر سے ’درآمد‘ کی ضرورت نہیں ہے۔ صدر نے کہا ’میں کبھی بھی اس معاملے عالمی شمولیت پر اتفاق نہیں کروں گا۔ ہمارے پاس خصوصی ماہرین اور اہل علم افراد ہیں۔ عالمی برادری کوفکر مند نہیں ہونا چاہئے۔