• news

بھارت: بم تیاری کے دوران دھماکہ‘ 2 ہلاک

کولکتہ (اے پی پی+ اے ایف پی) بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں بم پھٹنے سے 2افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ حادثہ کولکتہ شہر سے تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر مغربی بنگال کے ضلع بربھم میں پیش آیا جہاں یہ افراد بم تیار کر رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

ای پیپر-دی نیشن