حکومت دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نبٹے: اشرف آصف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک صراط مستقیم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دہشت گردوں کے نیٹ ورک سے تعاون کرنے والی حکومتی اداروں میں چھپی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرے۔ اس وقت محب وطن لوگوں کو پاکستان بچانے کیلئے جاندار کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سنجید گی سے دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نبٹے۔