• news

دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملادیں: مولانا محمد الیاس گھمن

لاہور(خصوصی نامہ نگار) مولانا محمد الیاس گھمن نے مدینہ منورہ سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چارسدہ یونی ورسٹی پر حملہ کرنے والے صرف تعلیم ہی کے نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں ۔ عصری و مذہبی تعلیمی اداروں کے خلاف دہشت گردی کے مسلسل واقعات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دشمن بلا امتیاز سب کو ختم کرنا چاہتا ہے اور ملک پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر پوری قوت کے ساتھ دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملائیں۔

ای پیپر-دی نیشن