دی پیس ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداروں کا انتخاب
لاہور (پ ر) دی پیس ویلفیئر سوسائٹی کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی صدرصوفی محمد صادق، نائب صدر قاری محمد رمضان جنرل سیکرٹری رانا صفدر حسین، فنانس سیکرٹری اکبر علی، پریس سیکرٹری محمد وارث، جائنٹ سیکرٹری محمد رضوان، آفس سیکرٹری رانا محمد ساجد، مجلس عاملہ میں محمد اسد، امانت علی، عبدالستار، محمد ناصر اور محمد آصف خان منتخب ہوئے۔