ختم نبوت اسلام کا مرکزی اور اتفاقی عقیدہ ہے، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالنعیم ،مولانا حافظ محمد انس،مولانا عمرحیات ،مولانا خالد عابد نے کہا کہ ختم نبوت اسلام کا مرکزی اور اتفاقی عقیدہ ہے ۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ تمام اہل اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ سانحہ باچا خان یونیورسٹی ایک غمناک اور دلسوز واقعہ ہے طلباء پرحملے کرنے والوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ۔ عقیدہ ختم نبوت دین کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے۔