• news

جماعت اسلامی پنجاب کی دو روزہ تربیت گاہ آج منصورہ میں ہو گی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پنجاب کے زیراہتمام صوبہ بھر کے امرائے اضلاع قیمین زونل امرا اور یو سی امراء کی سطح تک کی قیادت کے لیے دو روزہ تربیت گاہ 23 جنوری 2016 کو منصورہ لاہور میں شروع ہو گی۔ تربیت گاہ میں پنجاب بھر سے جماعت اسلامی کے ذمہ داران شریک ہوں گے۔ تربیت گاہ سے امیر جماعت اسلامی پنجاب سراج الحق مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، حافظ محمد ادریس، راشد نسیم، امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد، عبدالرشید ترابی، مولانا عبدالمالک، فرید احمد پراچہ، محمد جاوید قصوری، عبدالغفار اور دیگر خطاب کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن