• news

نواز شریف سوشل سیکورٹی ہسپتال میں انفلیوئنزا وائرس /سوائن فلو کے بارے میں آگاہی سیمینار

لاہور(خصوصی رپورٹر)نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور میں انفلیوئنزا وائرس /سوائن فلو کے بارے میں آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے پاکستان میں سوائن فلو کی صورتحال اور نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں اس بیماری کے علاج معالجہ کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔چیف کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر عامر اقبال نے سوائن فلو کی علامات، تشخیص اور انفلیوئنزا میں مبتلا مریضوں کے علاج کے بارے میں تفصیلات بیان کیں۔ ڈاکٹر ایم ناصر جاوید قریشی نے بھی اس سلسلہ میں خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن