• news

اکیلانوازشریف کا دورہ کشیدگی ختم نہیں کرسکتا، انحصار سعودی عرب پر ہے: ایران

تہران (آئی این پی) ایران نے سعودی عرب کے ساتھ تنازعہ کے حل کیلئے وزیراعظم نوازشریف کی ثالثی کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا دوست اور پڑوسی ملک ہے، ہمارے اس کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اس حوالے سے کوششیں مخلصانہ ہیں تاہم اس تنازعہ کے حل کا انحصار سعودی عرب پر ہے کہ وہ کس حد تک آگے بڑھتا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق ایک انٹرویو میں ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان حسین الجبیری انصاری نے کہا کہ ہم پاکستان کے خیرسگالی جذبے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کا حالیہ دورہ اکیلا کشیدگی کو ختم نہیں کر سکتا کیونکہ اس کا تمام تر انحصار سعودی عرب پر ہے کہ وہ اپنا رویہ تبدیل کرے۔ اکیلے دورے سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان معطل تعلقات فوری بحال نہیں ہوسکے۔ وزیراعظم نواز شریف کی جدوجہد اس صورت میں کامیاب ہو سکتی ہے جب دوسرا فریق بحران پیدا کرنے کی پالیسی ترک نہیں کرتا اور وہ پالیسی میں جاری اپنے ایجنڈا میں تبدیلی نہیں لاتا۔ حسین جبیری انصاری نے الزام عائد کیا کہ سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے تصادم ، جنگ اور بحران کی کیفیت پیدا ہوئی۔ ایسی پالیسی افسوسناک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن