پشاور، اسلام آباد سے 66 مشکوک افراد، لسبیلہ ڈیرہ مراد جمالی میں 13دہشت گرد گرفتار، وفاقی دارالحکومت سے 52 کلو دھماکہ خیز مواد بھی برآمد
پشاور+ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) پشاور پولیس نے بھاری تعداد میں اسلحہ اور ہزاروں کارتوس علاقہ غیر سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے درہ آدم خیل کے رہائشی ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب پشاور پولیس نے 26 افغان باشندوں اور 3 خطرناک اشتہاری ملزموں سمیت 42 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ لسبیلہ سے کالعدم تنظیم کے 6 ڈیرہ مراد جمالی کے ہوٹل سے 3 پشاور سے کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد گرفتارکر لیے گئے۔ قاری گل محمد کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔ اسلام آباد میں بہارہ کھو سے افغان باشندوں سمیت 25 مشتبہ افراد پکڑے گئے۔ ملزموں کے قبضہ سے 52 کلو دھماکہ خیز مواد سمیت دیگر اسلحہ، گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔