• news

روسی فوج رواں برس 7 بین الاقوامی فوجی مشقوں میں حصہ لے گی، پہلی مرتبہ پاکستان بھی شامل

ماسکو (نیٹ نیوز) پاکستان اور روس تاریخ میں پہلی بار فوجی مشقیں کریں گے۔ اس سلسلے میں روسی فوج کے سربراہ نے اعلان کیا ہے رواں برس پہاڑی علاقے میں روس اور پاکستان کی پہلی بار مشترکہ فوجی مشقیں ہوںگی۔ روسی خبر رساں ادارے ٹاس کے مطابق 2016ء میں روسی فوج سات بین الاقوامی فوجی مشقوں میں حصہ لے گی جن میں سے ایک پاکستانی فوج کے ساتھ بھی ہوں گی جو پہاڑی علاقے میں کی جائیں گی۔ روسی بری فوج کے سربراہ کرنل جنرل اولیگ سالوکوو نے کہا اپنے غیرملکی ساتھیوں کے ساتھ رابطے کیلئے مشترکہ مشقوں کا شیڈول کیا ہے۔ روس رواں برس شنگھائی تعاون تنظیم کی دہشت گردی کے خلاف مشقیں امن مشن 2016ء سابق سوویت ممالک پر مشتمل اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم کے پرامن دستوں کی مشقیں روس ویت نام مشترکہ فوجی مشقیں اور روس منگولیا مشقیں بھی ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن