• news

وفاقی وزیر داخلہ کی بیٹی نتاشہ علی خان قومی باسکٹ بال ٹیم میں شامل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی صاحبزادی نتاشہ علی خان 15 سال بعد بھارت جانے والی باسکٹ بال ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ کوچ نے نتاشہ کو قومی ٹیم کیلئے اثاثہ قرار دیا ہے جبکہ ساتھی کھلاڑی بھی نتاشہ کے حسن اخلاق سے متاثر ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق نتاشہ علی خان کو میرٹ پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔ قومی پرچم سربلند رکھنے کیلئے نتاشہ دفاعی گارڈ بنیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن