• news

اعتماد کا رشتہ سب سے بڑا،ٹوٹنے سے انسان بھی ٹوٹ جاتا ہے: ناصر چنیوٹی

لاہو ر(کلچرل رپورٹر) سٹیج اداکار ناصر چنیوٹی نے کہا ہے کہ ایک وقت میں زیادہ کام کرنے کی کوشش کرنیوالے زندگی میں ہمیشہ ناکام رہتے ہیں، رشتوں میں سب سے بڑا رشتہ اعتماد کا ہے جس کے ٹوٹنے سے انسان بھی ٹوٹ جاتا ہے۔ میں خود کو سٹیج کیلئے لازم وملزوم نہیں سمجھتا مگر شائقین کا مجھ پر اعتماد ہی میری کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن مجھے سٹیج پر اتنی پذیرائی ملے گی یہ سب کچھ میری محنت اور اپنے کام سے لگن کا نتیجہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن