• news

ملتان روڈ کی ٹریفک پونچھ روڈ سے گزارنے کے باعث حادثات بڑھ گئے: چودھری برکت

لاہور (پ ر) یو سی 82 اسلامیہ پارک پونچھ روڈ وارڈ نمبر پانچ کے کونسلر چودھری برکت علی نے ایک بیان میں سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملتان روڈ کی ٹریفک پونچھ روڈ پر چلانے کے باعث ملحقہ آبادیوں اور ہزاروں مکینوں کو سڑک سے گزرنے اور کراس کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔حادثات بھی بڑھ چکے۔ سینکڑوں ویگنوں‘ رکشوں اور ہیوی ٹریفک کے ڈرائیور تیز رفتاری اور لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ٹریفک کے بہا¶ کو کنٹرول کرنے کیلئے بلاتاخیر ٹریفک وارڈن کی ڈیوٹی لگائی جائے تاکہ حادثات پر قابو پایا جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن