• news

بزدل ملک دشمن دہشت گردوں کے خاتمے تک لڑتے رہیں گے: کمانڈر سدرن کمانڈ

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) آواران آپریشن میں شہید دو اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ سکیورٹی فورسز کے اہلکار مشکے میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہوئے تھے۔ نماز جنازہ میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض افسروں اور جوانوں نے شرکت کی۔ نائب صوبیدار بچل خان اور سپاہی یونس کی میتیں نماز جنازہ کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔ شہدا کے جسد خاکی بھکر اور ڈیرہ مراد جمالی روانہ کئے گئے۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ بزدل ملک دشمن دہشت گردوں کے خاتمے تک لڑتے رہیں گے۔ مادر وطن کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کر کے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن