پاکستان کو پھانسیاں روکنے کیلئے مسلسل قائل کررہے ہیں: سفیر یورپی یونین
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) یورپی یونین پاکستان کو پھانسیاں روکنے کیلئے مسلسل قائل کررہی ہے۔ یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر جین فرانکوئس کاٹن نے کہا ہے کہ یورپی یونین کا خیال ہے کہ سزائے موت دینے سے بھی جرم نہیں رکتے اور یہ ریاست کے لئے نفرت بڑھانے کا موجب بنتی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار رومانیہ کے سفیر اور یورپین ڈپلومیٹک کور کے ڈین ایمیلنن آئن کی جانب سے ارجنٹائن، برطانیہ، سویڈن، بنگلہ دیش اور جاپان کے سفیروں کے اعزاز میں الوداعی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے فرانس میں حالیہ واقعات کے حوالے سے کہا کہ یورپ میں دہشت گرد حملوں کے باوجود وہاں سزائے موت دینے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔