• news

حکومت نے نیشنل ایکشن پلان میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کرلیا، کوتاہی برتنے والے افسروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، ذرائع

کراچی (نیٹ نیوز) وفاقی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان کے کئی نکات پر عملدرآمد میں تاخیر کے بعد اس پلان میں مربوط تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کرلیا، اس پلان کے اہم نکات پر تاحال پالیسیاں تشکیل نہ دینے والی کمیٹیوں میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ کوتاہی برتنے والے افسران کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائیگی۔ ایکشن پلان میں تبدیلی کے حوالے سے آئندہ کی پالیسی پارلیمانی جماعتوں اور صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے طے کی جائیگی، وزیراعظم آئندہ براہ راست قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا ہر ماہ جائزہ لیں گے، تمام متعلقہ وفاقی وزارتوں، محکموں اور صوبائی حکومتوں کو ٹاسک دیا جائیگا کہ آئندہ 3 ماہ میں اس پلان کے نکات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر وزیراعظم اس حوالے سے سخت پالیسی یا فیصلوں کا اعلان کر سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن