• news

جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ، داخلی، خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ آپریشن میں پولیس کیساتھ ساتھ ضرورت پڑنے پر رینجرز بھی حصہ لے گی۔ آپریشن کے حوالے سے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں آپریشن شروع ہونے کا امکان ہے۔ آپریشن میں کالعدم تنظیموں کے ارکان کو بھی نشانہ بنایا جائیگا۔ اس حوالے سے خفیہ معلومات کا حصول جاری ہے۔ ان اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ آپریشن کے حوالے سے پولیس کو جدید اسلحہ اور بلٹ پروف جیکٹ فراہم کی جائیگی جبکہ آپریشن کے دوران بکتربند گاڑیاں بھی استعمال کی جائیں گی اور ہیلی کاپٹر سے تمام آپریشن مکمل مانیٹر کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن