ایف بی آر نے رضا کارانہ ٹیکس کمپلائنس سکیم کی کامیابی کیلئے جامع پلان مرتب کرلیا
اسلام آباد(آن لائن) ایف بی آر نے رضاکارانہ ٹیکس کمپلائنس سکیم کی کامیابی کیلئے جامع پلان مرتب کرلیا ہے جس کے تحت سکیم پر عمل درآمد کی مانیٹرنگ کیلئے ہیڈکوارٹرز میں خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینئر افسر نے بتایا کہ اس پلان کی رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں ہونے والی چیف کمشنرز کانفرنس میں پریزنٹیشن ہوچکی ہے۔