• news

بھارت کا کنٹرول لائن، پنجاب کی سرحد پر اسرائیلی طرز کی باڑ لگانے کیلئے غور

نئی دہلی (دی نیشن رپورٹ) بھارت مبینہ دراندازی کو مکمل طور پر روکنے کیلئے جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن اور پنجاب سے سرحد کو اسرائیلی طرز کی باڑ لگا کر سیل کرنے پر غور کر رہا ہے۔ ایک بھارتی اخبار نے وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں لکھا ہے کہ کنٹرول لائن، جموں سیالکوٹ ورکنگ با¶نڈری اور پنجاب میں متصل سرحد سے مبینہ دراندازی کو مکمل طور پر بند کرانے کیلئے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ، مشیر قومی سلامتی اجیت دوول اعلیٰ حکام کے ساتھ اجلاس کے دوران مختلف طریقوں پر غور کرنے آئے ہیں جس میں اسرائیلی طرز کی باڑ والی دیوار بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے بھارت کے اسرائیل کے ساتھ قریبی دفاع تعلقات اور تعاون کسی سے ڈھکا چھپا نہیں دفاعی تجزیہ نگاروں کے مطابق صیہونی ریاست کے پاس غزہ کی پٹی کو مکمل سیل کرکے فلسطینی باشندوں کی آمدورفت بند اور انہیں محصور کرنے کیلئے دنیا کا جدید سکیورٹی سسٹم موجود تھے جو سرحدوں کو مکمل محفوظ بناتا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کچھ عرصہ پہلے اپنے دورہ اسرائیل کے دوران اس سکیورٹی سسٹم سے بہت متاثر ہوئے تھے اور اس کے حصول میں خاصی دلچسپی دکھائی تھی اور اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی بھارت جدید بارڈر سکیورٹی سسٹم کی فراہمی میں گرمجوشی کا اظہار کیا ہے اس سسٹم کی تحت سرحد پر خاردار تار کی لمبی دیوار بنانے کے ساتھ ساتھ جدید کیمرے اور انسانی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے آلات کی تنصیب شامل ہے۔
غور

ای پیپر-دی نیشن