• news

کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی نیک نیتی قابل قدر ہے: ایرانی ترجمان

تہران (صباح نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کےلئے پاکستان سمیت دوست ملکوں کی نیک نیتی پر مبنی سفارتکاری کا خیرمقدم کرتا ہے ۔تاہم ہر طرح کی کوشش اور ثالثی اسی وقت کامیاب ہو گی جب سعودی عرب کی پالیسی میں تبدیلی آئے گی،تعلقات میں بہتری کے لئے پہل سعودی عرب کو ہی کرنی ہو گی۔ ایران اور امریکا کے درمیان اختلافات پہلے کی ہی طرح ہیں ، ہمارے تعلقات کی اسٹرٹیجک فضا میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ تہران اور ریاض اور ایران و سعودی عرب کے درمیان ثالثی کی ان کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تہران، اپنے دوست ملکوں کی نیک نیتی پر مبنی سفارتکاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے سعودی حکومت کی بحران سازی اور جان بوجھ کر کشیدگی پیدا کرنے والی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی تعلقات، سعودی عرب نے منقطع کئے ہیں اور اب اس صورت حال میں بہتری کے لئے پہل سعودی عرب کو ہی کرنی ہو گی تاہم اب تک اس سلسلے میں سعودی عرب کی طرف سے کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔
ایران

ای پیپر-دی نیشن