لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید سردی کے باعث 31 جنوری تک سکول بند
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر میں سردی کی شدید لہر کے باعث سرکاری اور پرائیویٹ سکول ایک ہفتے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ترجمان پنجاب حکومت اور ای ڈی او ایجوکیشن لاہور کے مطابق لاہور سمیت پنجاب میں 26 جنوری سے 31 جنوری تک تمام سکول بند رہیں گے۔ شدید سردی کے باعث طلبا و طالبات اور والدین کو مشکلات پیش آرہی تھیں۔ والدین کی جانب سے بھی سکولوں میں چھٹیاں دینے کی اپیل کی گئی تھی۔
سکول بند