• news

ڈالر لہرا کر تماشائی کے محمد عامر پر آوازے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ نیوزی لینڈ میں فاسٹ بائولرمحمد عامر کی مشکلات کم ہونے کا نام ہی لے رہیں اور ٹی ٹونٹی میں ان کیخلاف بینر لہرائے جانے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ایک کرکٹ شائق نے فاسٹ باؤلر کے سامنے ڈالر بھی لہرائے۔23سالہ فاسٹ باؤلر اس وقت تھر ڈ مین باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے جب ان کے پیچھے موجود ایک شخص نے ان کی جانب بار بار ڈالر لہرا کر آوازیں کسنا شروع کردیں ، فاسٹ باؤلر نے اس شخص کے اس روئیے کی امپائر سے شکایت جس نے سکیورٹی حکام کو اس واقعہ سے آگاہ کیا جس کے بعد سکیورٹی حکام نے مذکورہ شخص کو سخت تنبیہ کرنے کے بعد آئند ہ کے لیے وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن