• news

آسٹریلیا کے سابق ٹینس کھلاڑی نے میچ فکسنگ کا ایک اور انکشاف کر دیا

سڈنی(آن لائن)آسٹریلیا کے سابق پروفینشل ٹینس کھلاڑی کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد ٹینس میں فکسنگ پر نئے سوالات اٹھادیئے۔ فیصلہ پیر کو اس وقت سامنے آیا تھا جب کچھ گھنٹے قبل عالمی بک میکر کو آسٹریلین اوپن کے ایک خاص میچ میں جواکھیلنے کے شبہے میں معطل کردیا گیا۔پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ ستمبر 2013 میں لینڈل کو قصداَ میچ ہارنے کی پیش کش کی گئی جس کی اطلاع ایک ساتھی کو دی گئی، عدالت میں پولیس کی جانب ٹیلی فون کال پر مشتمل مواد بھی پیش کیا گیا۔لینڈل کو ایک سال قبل فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، انھیں جرم کے ثابت ہونے پر 10 سال قید کا سامنا ہے اور 15 اپریل کو انھیں باقاعدہ سزا سنائی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن