• news

’’سجال‘‘ کے انتخابات، اشرف چودھری سیکرٹری بن گئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور(سجال) کے انتخابات ہاکی سٹیڈیم لاہور میں چیف الیکشن کمشنر سرفراز احمد اور ممبر قیوم زاہد کی زیرصدارت ہوئے۔ انتخابات میں متفقہ طورپرسینئر سپورٹس رپورٹر زاہد مقصود کو چیئرمین، عقیل احمد کو صدر، اشرف چودھری کو سیکرٹری، اعجاز وسیم باکھری کو خزانچی منتخب کیا گیا۔ دیگر عہدیداروں میں شہزاد ملک سینئر نائب صدر، ثناء اللہ نائب صدر، حافظ شہباز احمد جوائنٹ سیکرٹری، اظہر مسعود پریس سیکرٹری، ایڈوائزری بورڈ میں شاہد شیخ، محمد یعقوب، علی ہاشمی، یوسف انجم، سہیل عمران، عامر رضا خان، سہیل علی، فرخ بٹ، عاشر بٹ، میاں اصغر سلیمی اور آفتاب احمد تابی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن